عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلانے کا تہیہ کر رکھا ہے ،ہر شعبے میں عوام کو سہولیات پہنچا ئیں گے۔فہیم بیگ

UC-17 DISTRICT KORANGI KARACHI

UC-17 DISTRICT KORANGI KARACHI

کراچی : یونین کمیٹی 17 ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیئر مین فہیم بیگ نے UC-17وارڈ 2 سبحانی مسجد کے نمازیوں اور علاقہ مکینوں کو طویل عرصے سے موجود سیوریج مسائل سے نجات دلا دی ،علاقہ مکینوں اور نمازیوں کا MQMپاکستان اور یوسی چیئر مین فہیم بیگ سے اظہار تشکر ،عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کا تہیہ کرکرھا ہے ہر شعبے میں عوام کو سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے ،پانی اور سیوریج کا انتظام بلدیاتی اداروں کے زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود اپنی عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے MQMپاکستان بلدیاتی کمیٹی کے رکن عمران بھائی اور وارڈز کونسلرز کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی تنصیبی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔فہیم بیگ نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسائل بے تحاشہ ہیں اور وسائل انتہائی محدود ہیں درپیش مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلا نے کے لئے ہم ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کہاکہ خدمت ہمارا شعار ہے اور عوامی خدمت کا سفر سچے جذبے کے ساتھ کرتے رہیں گے ۔

جاری کردہ :۔ پبلک ریلیشن آفیسر