پیپلز پارٹی نے ہر منصوبے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے، دعا زبیر

Dua Zubair

Dua Zubair

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء دعا زبیر نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر پیپلز پارٹی نے پورے ملک میں غیر مستحق لوگوں کو کارڈ دیئے، سندھ حکومت نے بڑے افسروں کی بیگمات سمیت پیپلز پارٹی کے ایسے لوگوں کو بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نوازا گیا جو ایکڑوں کے مالک ہیں ، پیپلز پارٹی نے کرپشن کرنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، دعا زبیر کا کہنا تھا کہ جو غریبوں کے نام پر ملک کا پیسہ کھارہے ہیں وہ ملک کے دشمن ہیں ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کے نام پر شروع کیا جانے والا منصوبہ تھا جس سے کسی غریب کو تو فائدہ نہیں ہوا لیکن سندھ حکومت نے اپنے افسران کو بھرپور فائدہ دیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی امداد حاصل کرنے والے گریڈ 21کے افسر سمیت 2500سے زائد گزیٹڈ افسران یا انکی بیویاں شامل ہیں ، گزشتہ دور حکومت کے وفاقی حکومت کے افسران سمیت پیپلزپارٹی کے لگائے ہوئے سندھ اور بلوچستان میں گریڈ 17اور گریڈ 19کے افسران تک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے شروع کیے جانے والے پروگرا م میں دل کھول کر لوٹ مار کی گئی، سندھ حکومت ایک ایسی حکومت ہے جو کرپشن کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور طریقے استعمال کرتی ہے ، ایک عظیم سیاسی لیڈر کے نا م پر فلاحی پرورگرام میں کرپشن اور بد عنوانی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے افسران کو شرم سے ڈوب جانا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ان تمام لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی جنہوں نے غریبوں کے نام پر پیسے کھائے اور غریبوں کا مال کھایا، وفاقی حکومت نے آٹھ لاکھ سے زائد غیر مستحق لوگوں کے نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرا م سے نکالے جو مستحق نہ ہونے کے باوجود غریبوں کا حق کھا رہے تھے۔