پشاور میں اداکارہ صباء گل اور نوجوان کے قتل کے ملزمان گرفتار

 Saba Gul and Muhammad Asadullah Munir

Saba Gul and Muhammad Asadullah Munir

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) مچنی گیٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے شہری کو اغوا کرنے کے بعد پشاور میں قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے۔

ملزمان نے 6 ستمبر کو اسلام آباد سے گاڑی کرائے پر حاصل کی اور پشاور پہنچنے پر ڈرائیور کو قتل کرنے کے بعد اس سے گاڑی چھین لی تھی۔ اسلام آباد میں مقتول کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقتول محمد اسد اللہ منیر والدین کا اکلوتا بیٹا اور سرکاری ملازم تھا جو پارٹ ٹائم گاڑی چلاتا تھا۔ واردات سے متعلق جسٹس فار منیر کے نام سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی چلا تھا۔

ملزمان میں قمر، قاری عرف ذبیح اللہ اور آصف شامل ہیں۔ ان میں سے ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دو کا تعلق پشاور سے ہے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نہ صرف اسد اللہ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے بلکہ گزشتہ سال ایکٹریس صباء گل کو بھی قتل کرنے کا انکشاف کیا۔

ملزمان سے آلہ قتل اور چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ چھینی گئی گاڑی وصول کرنے والا ملزم بھی گرفتار ہے۔