پشاور ائیرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد

Peshawar Airport

Peshawar Airport

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد کیا گیا۔

پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربین الاقوامی آمد لاونج کے بیت الخلا میں چھپایا گیا موبائل فون کے ڈبوں سے 20 تولہ سونا برآمد کیا گیا جسے فرض شناس سول ایوی ایشن اہلکار فیصل نے تمام سامان کسٹم اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔

سی اے اے کے مطابق سونا قومی ایئرلائین کی پرواز پی کے 284 کے ذریعے دبئی سے پشاور لایا گیا۔

سی اے اے اہلکار سے متعلق ایئرپورٹ سی او او نے کہا کہ پشاور: یہ پہلا موقع نہیں کے سی اے ای اہلکار نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا۔