fbpx

پشاور: بی آر ٹی بس اچانک خراب، مسافروں کو دوسرے اسٹیشن تک پیدل جانا پڑا

Peshawar BRT Bus

Peshawar BRT Bus

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور میں گلبہار اسٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس اچانک خراب ہو گئی جس سے مسافروں کو اتر کر دوسرے اسٹیشن تک پیدل جانا پڑا۔

گلبہار اسٹیشن کے قریب چمکنی سے حیات آباد جانے والی بی ار ٹی بس کوریڈور پر خراب ہو گئی جس بسوں کی قطار لگ گئی اور مسافروں کو بس سے اتر کر دوسرے اسٹیشن تک پیدل جانا پڑا۔

ٹرانس پشاور کے کمیونیکشن آفیسر عالمگیر بنگش کے مطابق گلبہار اسٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس رکی ہوئی ہے اور بس ایسی پوزیشن پر کھڑی ہے کہ دونوں اطراف کی سروس رک گئی ہے۔

عالمگیر بنگش کا کہنا ہے کہ ڈپو کی ورکشاپ میں بی آر ٹی بس میں فالٹ چیک کیا جائے گا اور پھر اسے ٹھیک کر کے دوبارہ چلایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بی آر ٹی بس افتتاح کے دوسرے ہی روز خراب ہو گئی تھی جس کی ویڈیو مسافروں نے سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی۔