پشاور: بی آر ٹی کی دو بسیں خراب، مسافروں کو پیدل چلنا پڑا

Peshawar BRT Bus

Peshawar BRT Bus

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور میں 12 گھنٹوں کے دوران بی آر ٹی کی 2 بسیں خراب ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر بی آر ٹی کوریڈور پر پیدل جانا پڑا۔

صبح 9 بجے کے قریب یونیورسٹی ٹاؤن کے قریب بی آر ٹی بس میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث سواریوں کو اترکر بی آر ٹی کو ریڈور پر پیدل جانا پڑا جب کہ شام کے بعد یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی کی دوسری بس بھی خراب ہوگئی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیو نیوزکے رابطے پر ترجمان ٹرانس پشاور نے بتایاکہ بسوں میں تکنیکی مسئلہ پیید ا ہوگیا تھا جو موقع پر دور کردیا گیا تھا۔