پشاور: بی آر ٹی میں سفر کے لیے ماسک لازم قرار

BRT Peshawar

BRT Peshawar

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) بی آر ٹی انتظامیہ نے بس کے سفر کو ماسک سے مشروط کر دیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بس میں سفر ماسک سے مشروط ہے اس لیے بغیر ماسک کے کسی کو بی آر ٹی میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے لہٰذا شہری بی آر ٹی بس میں دوران سفر ماسک کا استعمال لازمی کریں جب کہ ایس او پیزکی خلاف ورزی پرجرمانہ ہوگا اور بس میں سفرکی اجازت نہیں ہوگی۔