پشاور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Peshawar Firing

Peshawar Firing

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) شاہ پور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زبانی تکرار پر پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔