پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق

Peshawar Woman Killed

Peshawar Woman Killed

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے شیروجھنگی کی رہائشی خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشور کے جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیروجھنگی کی رہائشی خاتون پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر خاتون کے طلاق کے معاملے کا تنازعہ لگتا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔