پشاور کے مدرسے پر حملہ کرنیوالے بچ نہیں سکتے، صائمہ ندیم

Saima Nadeem

Saima Nadeem

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری منسٹری آف بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے پشاور دیر کالونی کے مدرسے میں ہونیوالے دھماکہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں انکا کہنا تھا کہ اس دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، جہاں قال اللہ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ہو وہاں پر ایسا کام کرنا سو فیصد اس بات کی نشاندہی ہے کہ اس میں غیر ملکی اور ملک دشمن عناصر اس میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدرسے میں دھماکہ اور طالب علموں کی شہادت پر حکومت ان کے غم میں برابر شریک ہے۔انشاء اللہ مجرموں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ صائمہ ندیم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے۔صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔