پشاور کے واحد ریجنل بلڈ سینٹر کو ٹھیکے پر دینے کے لئے اشتہار جاری

Regional Blood Center

Regional Blood Center

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں واقع واحد ریجنل بلڈ سینٹر کو آؤٹ سورس کرنے کے لئے اشتہار جاری کر دیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں قائم واحد بلڈ سینٹر کو ٹھیکے پر دینے کے لئے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد کے بلڈ سینٹرزکے لئے بھی بڈنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کے بعد بلڈ اسکریننگ کے لئے فیس ادا کرنا ہوگی۔ دوسری جانب بلڈ سینٹرز کے ملازمین نے اداروں کے پرائیویٹائزیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اس حوالے سے بتایا کہ بلڈ سینٹرز کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد ان مراکز میں بہتری لانا ہے، ان اداروں کی نجکاری نہیں ہورہی بلکہ پرائیویٹ ادارے کی مدد سے بلڈ سینٹر کے عملے کو تکنیکی تربیت دی جائے گی۔