پشاور خودکش دھماکے میں ملوث تین ملزمان کی شناخت ہو چکی: شیخ رشید کا دعویٰ

 Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور خودکش دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ چکی ہے ، ایک دو روز میں پولیس ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک اورریکوزیشن علیحدہ چیزیں ہیں، عدم اعتماد سے متعلق اجلاس بلانے کی ریکوزیشن ابھی تک موصول نہیں ہوئی، ریکوزیشن موصول ہونے کے 14 دن کے اندر اسپیکر اجلاس طلب کرتاہے، اپوزیشن کو پہلے بھی شکست ہوئی تھی، اب بھی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ کو نواز شریف کے پاسپورٹ کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔