پیٹرول ایک روپیہ 71 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اوگرا کی آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئل اینڈ گیس ریلگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی۔