پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: بارش رکنے کے بعد سری لنکا کی بیٹنگ جاری

Pindi Test

Pindi Test

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش رکنے کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا لیکن ابھی سری لنکا کا اسکور 222 رنز پر پہنچا تھا کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ دھنن جایا ڈی سلوا 54 اور نیروشن ڈک ویلا 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عثمان شنواری نے ڈیبیو کیا، خراب روشنی کی وجہ سے پہلے روز صرف 68.1 اوورز کا کھیل ہوسکا

امپائرز مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 30 منٹ کر گراؤنڈ کی انسپیکشن کی اور میچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ خراب موسم اور بارش کے باعث پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

سری لنکان کی جانب سے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے 59 اور اوشادا فرنینڈو 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔