وزیراعظم کا دورہ کراچی، مطلب MQM کی حمایت حاصل نہیں، خاقان

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی جا رہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ انہیں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کی حمایت حاصل نہیں۔

نون لیگ کے رہنما نے کہا کہ حکومتی اراکین ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، لیکن رابطے جاری ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ سے رابطہ نہیں ہوا، لیکن ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد جائیں گے۔