ق لیگ، ایم کیو ایم پر کوئی شبہ نہیں، دونوں حکومت کا ساتھ دینگی، شاہ محمود

 Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلے کے نشان پر منتخب ہونے والا رکن پارلیمان آئینی اور اخلاقی طور پر وزیراعظم عمران خان کے علاو ہ کسی کو بھی ووٹ نہیں دے سکتا،ق لیگ،ایم کیوایم پرکوئی شبہ نہیں، دونوں حکومت کاساتھ دینگی۔

اتوار کو حافظ آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ہے کیا آپ کو وزیراعظم پر اعتماد ہے جس پر عوام نے بھرپور انداز میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈی چوک پر جلسہ کے بارے میں بھی عوام سے سوال کیا اور پوچھا کہ کیا آپ اس میں شرکت کریں گے تو پنڈال نے اس پر بھی انتہائی پرجوش ردعمل کا اظہار کیا۔دریں اثنا میڈیاسے گفتگو کرتےہوئےشاہ محمودقریشی نےکہاکہ کہ ق لیگ اور ایم کیوٍ ایم پر کوئی شک شبہ نہیں ہے۔