پوپ فرانسس عراق کے اولین دورے پر بغداد پہنچ گئے

Pope Francis

Pope Francis

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) پوپ فرانسس عراق کے چار روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔ پوپ فرانسس کا مشرق وسطیٰ کے شورش زدہ اور عشروں سے جنگ کے شکار ملک عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس دورے کے اہم مقاصد میں سے ایک عراق کی مسیحی آبادی کا اعتماد بحال کرتے ہوئے سالوں سے اس ملک میں ظلم و جبر اور بد امنی کے شکار انسانوں کے مابین رواداری اور بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے۔

دارالحکومت بغداد میں پوپ فرانسس کے خیر مقدم کے لیے غیر معمولی تیاریاں کی گئی ہیں۔ پوپ فرانسس اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی ملاقات بھی متوقع ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے اس دورے کو پوپ کی طرف سے ’امن اور رواداری کا بہترین پیغام‘ قرار دیا ہے۔