اچھے برتاؤ کیلئے کسی کے اچھے ہونےکا انتظار نہ کریں: پوپ فرانسس

Pope Francis

Pope Francis

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انہیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں پوپ فرانسس نے بھی خطاب کیا۔

سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں دعائیہ تقریب میں 60 ہزار افراد نے شرکت کی اور پوپ فرانسس نے دعا کرائی۔

اس موقع پر خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہمت باندھیں، اعتماد مت کھوئیں، امید کا دامن نہ چھوڑیں۔

ان کا کہنا تھا دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انہیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے، دوسروں کے لیے تحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مطلب دیتا ہے، اچھے برتاؤ کے لیے کسی کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔

ادھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں بھی اجتماع ہوا۔ اس موقع پر خصوصی چراغاں کیا گیا، تقریب میں شرکت اور مناظر دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح بھی موجود تھے۔

برطانیہ میں کرسمس پر شاہی خاندان کے ننھے شہزادے نے پڈنگ بنائی، علیل شہزادہ فلپ بھی اسپتال سے محل پہنچ گئے۔