پرتگال: سیاحوں سے بھری بس الٹ گئی، 29 جرمن ہلاک

Portugal Bus Accident

Portugal Bus Accident

مادیرا (جیوڈیسک) پرتگال کے جزیرے مادیرا پر سیاحوں کی ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ گزشتہ شام پیش آنے والے اس حادثے 29 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق، یہ بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے سڑک سے پھسل کر کچھ نیچے ایک گھر پر جا گری تھی۔

اس بس میں پچاس سے زائد افراد سوار تھے۔

پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو کے مطابق مارے جانے والے تمام افراد جرمن سیاح تھے ۔

ان ہلاکتوں پر پرتگال کے وزیر اعظم انٹونیو کوسٹا اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔