کئی قوتیں پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

سیالکوٹ (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کئی قوتیں پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں،وہ نہیں چاہتیں کہ پاکستان ایٹمی ریاست کے طور پر پہچانا جائے۔

سیالکوٹ کے سمبڑیال ڈرائی پورٹ میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایسا پاکستان چاہتی ہے جہا ں وینٹی لیٹر کے بغیر سانس لے سکیں۔

قوم اپنے فیصلے خود کرے کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہ پڑے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 2017 تک لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا، قوم کو اس بحران سے نکالنے کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔