پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں منظم دھاندلی کا الزام

Sherry Rehman

Sherry Rehman

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے آزادکشمیر الیکشن میں منظم دھاندلی کا الزام عائد کر دیا۔

شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی اور فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کا کیمپ اکھاڑ دیا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضح فرق ہے، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت جمع کروا دی ہے۔