پیپلز پارٹی نے کراچی کے ساتھ سوتیلا پن دکھایا ہے؟

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کے کئی علاقے اور راستے برساتی پانی میں ڈوب گئے تھے اور نشیبی علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا تھا۔ ہمارے نمائندے رفعت سعید نے کراچی سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن اسمبلی اور سندھ کے وزیر سعید غنی سے حکومتی کارکردگی پر بات چیت کی۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت کے کئی علاقوں میں پھر مون سون کی زبردست بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کے کئی علاقے اور راستے برساتی پانی میں ڈوب گئے تھے اور نشیبی علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا تھا۔ وفاق میں حکومتی جماعت پی ٹی آئی نے ان حالات کے لیے پیپلز پارٹی کو مورد الزام ٹھہرایا اور میڈیا پر صوبائی حکومت کی بارہ سالہ کارکردگی پر کڑی تنقید سامنے آئی۔

ہمارے نمائندے رفعت سعید نے کراچی سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن اسمبلی اور سندھ کے وزیر سعید غنی سے حکومتی کارکردگی پر بات چیت کی اور پہلے یہ پوچھا کہ اس تاثر میں کتنی صداقت ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے ساتھ سوتیلا پن دکھایا ہے؟