پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا جارحانہ انداز میں جواب دینے کا فیصلہ

Asif Zardari and Bilawal Bhutto

Asif Zardari and Bilawal Bhutto

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلز پارٹی نے شوکاز نوٹس کے معاملے پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو شوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری اور دیگر شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے جس کو حتمی منظوری کے لیے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فوری سی ای سی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی۔