پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر (ن) لیگ کو اعتراض نہیں ہو گا: رانا ثنااللہ

 Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہوں کی اکثریت کہتی ہے شوکاز واپس لوتو واپس لے لیں گے۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں واپس لانے کا فیصلہ شہباز شریف نے نہیں کرنا، اگر پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کوواپس لانے کا فیصلہ کرے گی تو (ن) لیگ کو اعتراض نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا ایک لفظ بھی پارٹی سے باہر نہیں ہے، شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے پر سب سے زیادہ پہرہ دیا ہے۔