صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

Arif Alawi

Arif Alawi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں کورونا سے صحتیاب ہوگیا ہوں اور میں نے آج کا دن کام کر کے گزارا۔

صدر مملکت نے کہا کہ کورونا کے باعث صرف 2 دن بخار اورجسم میں دردہوا تاحال کمزوری ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اللہ کرتا ہے کہ کس کا وقت آپہنچا ہے۔

صدر پاکستان نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور ماسک پہننے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی 29 مارچ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کی تصدیق بھی انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے کی تھی۔