صدر ایردوان نے اگلے تین سالوں کے لیے معیشت کا روڈ میپ وضح کر دیا

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے اگلے تین سالوں کے لیے معیشت کا روڈ میپ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میڈیم ٹرم پروگرام پر شیئر کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے عظیم اور اور طاقتور ترکی کی تعمیر کی جانب اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیم ٹرم پروگرام ترکی اور قوم کے لیے سود مند ثابت ہوگا ۔ انہوں نے پروگرام کی تیاری میں تعاون کرنے والے تمام عوامی اداروں اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر ایردوان نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ معیشت کے 5.3 کی سالانہ اوسط شرح سے ترقی کرنے ، روزگار میں 1 لاکھ 170 ہزار افراد کی اوسط سے اضافہ ہونے ، برآمدات میں 3 سال کے اختتام پر 250 ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے ، قومی آمدنی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تناسب ایک فیصد تک رہ جانے ، مرکزی حکومت کے بجٹ خسارے کا قومی آمدنی سے تناسب 2٫9 فیصد تک رہ جانے ، افراطِ زر کی شرح اکائی کے ہندسے تک محدود رہ جانے کی توقع رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امسال قومی آمدنی کے 800 ملین ڈالر تک پہنچنے اور پروگرام کے اختتام تک 1 ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔