صدر یو سی 116 امجد وٹو شنگریلا ریزارٹ میں پودا لگا کر ڈائریکٹر آپریشنز رابن صادق کے ساتھ مصافحہ کر رہے ہیں

Planting Campaign Launched

Planting Campaign Launched

لاہور (پ ر) یو سی 116 کے صدر امجد وٹو گزشتہ دنوں سیاحت کے سلسلے میں شنگریلا کے پرفضا مقام پر گئے جہاں انہوں نے شنگریلا ریزارٹ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن گرین پاکستان کے تحت پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں شنگریلا ریزارٹ کے چیئرمین عارف اسلم اور ڈائریکٹر آپریشنز شنگریلا رابن صادق کا انتہائی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شجرکاری مہم کا حصہ بننے کا اعزاز بخشا اور اس خوبصورت وادی اور حسین ریزارٹ میں پودا لگا کر اس علاقے میں شجرکاری کے آغاز کا موقع عنایت کیا۔

انہوں نے مزید کہا حکومت وقت کو چاہئے کہ اس خوبصورت علاقے کی دلکشی اور خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے مقامی لوگوں کو بلاسود قرض دیئے جائیں تاکہ یہاں زیادہ سے زیادہ لکڑی کے گھر بنائے جا سکیں۔ سیمنٹ اور سٹیل کا بے دریغ استعمال اس علاقے کی خوبصورتی کو ماند کئے جا رہا ہے اس لئے اس طرز تعمیر کی ان علاقوں میں ممانعت ہونی چاہئے۔