صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں: ٹرمپ

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

وائٹ ہاوس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ” صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں”۔

وائٹ ہاوس میں منعقدہ معمول کی پریس کانفرنس سے خطاب میں ٹرمپ نے، کل عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے ساتھ متوقع مذاکرات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ” ہم نے عراق سے اپنے فوجیوں کا بڑی تعداد میں انخلاء کر لیا ہے۔ کسی ایسی جنگ میں شامل رہنا کہ جس کا کوئی اختتام نہ ہو حماقت ہے۔ ہم پس قدمی کر رہے ہیں۔اصل میں ہمیں وہاں جانا ہی نہیں چاہیے تھا۔ میرے خیال میں وہاں جانا ایک تاریخی غلطی تھی۔ امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں نہیں ہونا چاہیے تھا”۔

امریکہ کے افغانستان اور شام جیسے ممالک سے بھی فوجیوں کا انخلاء کرنے پر زور دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ ” جب ہم شام اور ترکی کے درمیان سے اپنے فوجی نکال لیں گے تو انہیں سوچیں۔ ہر کوئی اسے خطرناک کہہ رہا ہے۔ ترکی کے بارے میں مجھے کوئی شبہ نہیں ہے وہ یقیناً اپنا کام خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں”۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہر کوئی کہتا ہے کہ شام سے انخلاء ہوا تو ایک تباہی رونما ہو جائے گی لیکن اصل میں کوئی تباہی ہے ہی نہیں۔