صدر رجب طیب ایردوان قطر کے دورے پر

 Tayyip Erdoan

Tayyip Erdoan

دوحہ (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان جو قطر کے دورے پر ہیں دارالحکومت دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔

امارتی ہال میں ہونے والی منعقد ہونے والی تقریب جس میں صدر ایردوان اور قطر کے امیر ال ثانی نے شرکت کی دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

باضابطہ استقبالیہ تقریب کے بعد، صدر ایردوان اور الثانی نے ون ٹو ون ملاقات کی۔

بعد میں وفود کے درمیان ملاقات میں وزیر خارجہ چاوش اولو، وزیر داخلہ سلیمان سویئلو، وزیر قومی دفاع حلوصی آقار ، وزیر تجارت مہمت مش، وزیر زراعت اور جنگلات بیکیر پاکدیمرلی، وزیر صحت فخر الدین قوجہ، وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری کے علاوہ صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون، نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کے سربراہ فیدان، صدارتی دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر، صدارتی ترجمان ابراہیم قالن ، جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نائب چیئرمین اور پارٹی کے ترجمان عمر چیلک، اور محکمہ مذہبی امورکے سربراہ علی ایرباش نے شرکت کی۔