مجھے کوئی پسند نہیں کرتا، صدر ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

وائٹ ہاوس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں مل کر کام کرنے والے افراد کو اعلی منظوری حاصل ہے لیکن لوگ میری باتوں کو منظور نہیں کرتے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی مجھے پسند نہیں کرتا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں پریس کانفرس کے دوران کووڈ۔19 وبا کی تازہ پیش رفت کو بیان کیا اور اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام ماہر وبائی امراض انتھونی فاوکی کی باتوں پر اعتبار کرتے ہیں تاہم میری پر نہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر فاوکی بھی امریکی انتظامیہ کے لیے کام کرتے ہیں، یہ ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم نے ان کی اور دیگر تمام تر ماہرین کی تجاویز پر تقریباٍ ً پوری طرح عمل در آمد کیا ہے۔ کیا مجھ پر اس معاملے میں عوام کا عدم اعتماد میری شخصیت کی وجہ سے ہے؟