صدارتی الیکشن کے لیے بشار الاسد کے کاغذات نامزدگی منظور

 Bashar Al Assad

Bashar Al Assad

شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام کی آئینی عدالت نے آئندہ صدارتی انتخابات میں شرکت کے لیے موجودہ صدر بشار الاسد کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے دو اور امیدواروں کی بھی منظوری دی جن کے نام عبداللہ سالوم عبداللہ اور محمود احمد مارائی ہیں۔

مبصرین کے مطابق قوی امکانات ہیں کہ بشار الاسد یہ الیکشن باآسانی جیت جائیں گے۔ اسد سن 2000 سے صدارت کے عہدے پر فائض ہیں اور اب اپنی چوتھی مدت کے خواہاں ہیں۔ شام میں چھبیس مئی کو صدارتی انتخابات ہونا ہیں۔

امریکا اور شامی اپوزیشن ان انتخابات کی شفافیت کو مسترد کر چکے ہیں۔ اسی دوران شام میں حزب اختلاف کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔