صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کریں گے: شاہد خاقان عباسی

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت بھی سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج جب حکومت کو شکست دکھائی دے رہی ہے تو اسے اوپن بیلٹ کا خیال آیا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس کی سخت مخالفت کی ہے اور پاکستان بار کونسل نے بھی صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔