وزیراعظم ملک میں صدارتی نظام چاہتے ہیں: رانا ثنااللہ کا الزام

 Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم ملک میں صدارتی نظام چاہتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ میں دو اپوزیشن ہیں اور حکومت کوئی نہیں ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صدارتی نظام چاہتے ہیں، اس لیے ایک سوچی سمجھی کوشش کے تحت پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جارہا ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا کامیاب ہونا ضروری نہیں ہے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مطلب ہے کہ وہ ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔