وزیراعظم کی گالی گلوچ پر مبنی زبان اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ہار رہے ہیں، بلاول

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گالی گلوچ پر مبنی زبان اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ ہار رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کیا آپ نے کبھی کسی جیتنے والے کپتان کو اپنے حریفوں کو گالیاں دیتے سنا؟ نہیں نہ، کیونکہ ایسا ہارنے والے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آ رہی ہے تو عمران خان کی جانب سے عوامی جلسے میں فوج کا حوالہ دینا افسوس ناک اور ان کی مایوسانہ بے چینی کی نشاندہی کرتا ہے اور اس سے کام نہیں چلے گا۔