وزیراعظم بنی گالہ کی خوشحالی کو پاکستان کی ترقی سمجھتے ہیں: امیر جماعت اسلامی

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بنی گالہ کی خوشحالی کو پاکستان کی ترقی سمجھتے ہیں۔

سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی یاد میں لاہور میں اتحاد امت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا اور قاضی حسین احمد کی تصویروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم لاوارث بن چکی ہے، حکمران ترقی کا مطلب بنی گالہ کی خوشحالی سمجھتے ہیں۔

سراج الحق نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو خود کوئٹہ جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوس عمران خان کے پاس ہزارہ برادری کے شہداء کی تعزیت کے لیے وقت نہیں ہے، جماعت اسلامی امام اور نظام دونوں بدلنا چاہتی ہے۔