وزیراعظم کا قرنطینہ سے پاکستانی نوجوانوں کیلئے پیغام

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کے باعث قرنطینہ میں موجود وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نوجوان نسل کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر عظیم شاعر اور فلسفی مولانا رومی کا قول ٹوئٹ کیا۔

عمران خان کے مطابق مولانا رومی کا کہنا ہے کہ اپنی روح کا سودا کسی شے سے نا کرو، روح واحد چیز ہے جو انسان کو دنیا میں لاتی اور واپس لے جاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک حقیقی آزاد اور دولت مند شخص وہ ہے جس کی روح کی کوئی مادی قیمت نہیں لگائی جا سکتی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل ہی کورونا ویکسین لگوائی تھی اور ویکسین لگوانے کے دو روز بعد ہی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔