وزیر اعظم انتخابی دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں، پرویز الہی

 Pervaiz Elahi - Fazlur Rehman

Pervaiz Elahi – Fazlur Rehman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت کی طرف سے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کرنے والے پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم انتخابی دھاندلی کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن راضی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی کو مضبوط کیا جائے، وزیر اعظم نے اس پر بھی ہاں کردی ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا کو دھرنے سے اس سے زیادہ کیا کامیابی چاہیے کہ وہ اسمبلی میں نہیں ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن لیڈر بن چکے ہیں اور شہباز شریف فارغ ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان اور پرویز الہی کے درمیان 48 گھنٹوں کے دوران چار بار ملاقات ہو چکی ہے۔