وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

 Shahbaz Gul

Shahbaz Gul

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کی عدالت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

لاہور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔

نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے جس میں کمپنی کا مؤقف ہے کہ شہباز گل نے ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے الزامات لگائے۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے درخواست پر سماعت کی اور عدالت میں عدم پیشی پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے شہباز گل کو یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔