fbpx

وزیراعظم نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

زلام کوٹ، مالاکنڈ آمد پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے 80 کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7 انٹرچینج قائم ہیں۔ ایکسپریس وے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266, 271 اور 324 میٹر ہے۔

بریفنگ کے بعد وزیر اعظم نے سرنگوں کی تکمیل کے بعد منصوبے کا افتتاح کیا اور سرنگوں کا جائزہ بھی لیا۔