وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو کابینہ فارغ ہو جائیگی: شیخ رشید

Sheikh Rashid Ahmed

Sheikh Rashid Ahmed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہفتے کو وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو کابینہ فارغ ہو جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر اعتماد کا ووٹ نہ ملنے پر کابینہ فارغ ہوتی ہے تو عمران خان اگلے وزیراعظم کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے سینیٹ انتخابات میں غیر جانبدار رہے جب کہ آصف زرداری کے اس بیان میں صداقت ہے کہ ان کے اندازے سے کم لوگ بکے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ سے پہلے پنجاب کی طرف جائے گی، امید ہے پرویز الہٰی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

واضح رہےکہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اجلاس 6 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔