وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کر کے اپوزیشن کو چیلنج دیا ہے، فردوس عاشق

Firdous Ashiq Awan

Firdous Ashiq Awan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کر کے اپوزیشن کو چیلنج دیا ہے۔

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر شکست کے بعد اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی مگر اس کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کرکے اپوزیشن کو بڑا چیلنج دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی وگرنہ پیسے کی چمک سے ضمیروں کی سوداگری اور ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں صوبائی اسمبلیوں میں بڑا سیٹ اپ نہیں ہوا تاہم اسلام آباد کی جنرل سیٹ پر خلاف توقع پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی جیت گئے۔