علاقائی امور سے متعلق شہزادہ محمد بن سلمان کے موقف سے مصری صدر السیسی کا اتفاق

Meeting

Meeting

مصر (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی ولی عہد نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے شرم الشیخ میں ملاقات کی ہے۔

مصری صدر نے فیس بک کے اپنے اکاؤنٹ پر ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ’برادر شہزادہ محمد بن سلمان سے میری ملاقات ہوئی- ہم نے دونوں ملکوں کے مشترکہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہی ہماری گفتگو کا محور رہا‘۔

’باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر دونوں کے نقطہ ہائے نظر ایک جیسے تھے‘۔ السیسی نے کہا کہ ’انہیں سعودی عرب اور مصر کے سرکاری اور عوامی منفرد تعلقات پر فخر تھا، ہے اور رہے گا‘۔

دونوں رہنماؤں نے برادرانہ اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔ سعودی عرب اور مصر اور دونوں کے برادر عوام کے درمیان منفرد تاریخی تعلقات ہیں۔