مسائل سے پاک معاشرے کا قیام اور عوام کو اُن کی دہلیز پر سہولیات پہنچا نے میں مصروف ہیں۔ سید جاوید علی

CHAIRMAN DISTRICT KORANGI

CHAIRMAN DISTRICT KORANGI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین یونین کمیٹی 35 ڈسٹرکٹ کورنگی سید جاوید علی کی کاوشوں کی بدولت UC-35وارڈ 1 کے عوام کو سیوریج مسائل سے چھٹکارہ مل گیا ،سید جاوید علی نے یوسی فنڈز کے ذریعے وارڈ KPS اسکول سمیت مختلف گلیوں میں سیوریج کی ناکارہ اور بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرکے نئی لائنوں کی تنصیب کو یقینی بنا کر طویل عرصے سے سیوریج مسائل کے شکار علاقوں میں سیوریج سسٹم کو درست کردیا علاقہ مکینوں کا چیئر مین UC-35سید جاوید علی اور اُن کی ٹیم کو سیوریج مسائل حل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ،چیئر مین سید جاوید علی نے کونسلر اسرار احمد اور ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ دران فہیم اور الیاس کے ہمراہ UC-35وارڈ 1کا تفصیلی دورہ کرکے جہاں علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کاموں کا معائنہ کیا وہیں سیوریج لائنوں کی تنصیبی کاموں کا بھی جائزہ لیا ،سید جاوید علی نے اس موقع پر کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

اختیارات اور وسائل نہ ہونے کے باوجود سچے جذبے کے سایج عوامی خدمت میں شب روز مصروف ہیں اور محدود وسائل کو بروئے کار لاکر بتدریج علاقائی مسائل کے حل کو یقینی اور عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں سید جاوید علی نے کہاکہ پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی درستگی و دیکھ بھال کی ذمہ داری سندھ حکومت اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے ، پانی اور سیوریج کا نظام بلدیاتی کے زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود ہم اپنی عوا م کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سیوریج سسٹم کو درست کررہے ہیں تاکہ ہم اپنی عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرسکیں ۔انہوںنے عوام کو یقین دلا یا کہ انشا اللہ ہم اور اپ ملکر ہی اپنے علاقوں کو ترقی اور مسائل سے نجات دلائیں گے۔
جاری کردہ :۔میڈیا کوراڈینٹر