پروفیسر فارماسسٹ ڈاکٹر ملک محمد وحید پرنسپل جہلم انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ سائسز کا گزشتہ روز طلباء و طالبات سے خطاب

Dr. Malik Mohammad Waheed

Dr. Malik Mohammad Waheed

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) دکھ درد اور پرشانیوں کے خاتمہ کے لئے ” لوگوں کے عیبوں ” پر پردہ پانا سیکھو۔ جو دنیا میں کسی کے گناہ کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ پاک روزِ قیامت اسے رسوا نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر فارماسسٹ ڈاکٹر ملک محمد وحید پرنسپل جہلم انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ سائسز نے گزشتہ روز طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا جیسا ہم ظاہری طور پر اپنے آپ کو خوبصورت بنانے میں ہر ممکن کوشش کرتے ہیں بلکل اسی طرح ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے باطن اور روحانیت کو بھی اعلیٰ سے اعلیٰ بنانے میں تگ و دو کریں۔

پروفیسر فارماسسٹ ڈاکٹر ملک محمد وحید نے مزید کہا یہ زندگی چند روزہ ہے آج وقت ہے اللہ پاک اور اللہ پاک کے پیارے حبیب ۖ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اپنی دنیا اور آخرت سنوارلیں ۔ انہوں نے کہا چہروں کو سنوارنا کوئی کمال نہیں انسانیت تو یہ ہے روح کو سنوارہ جائے۔ اسی میں انسانیت کی بقاء فلاح ہے اور اسی کا حکم ہے۔