جہاز رانی کا تحفظ پہلی ترجیح، ایرانی دھمکیوں کو روکیں گے: امریکا

Mark Esper

Mark Esper

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ خلیج میں تیل بردار جہازوں کا تحفظ امریکا کی پہلی ترجیح ہے اور اس حوالے سے ایرانی دھمکیوں کو ہرصورت میں روکنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات فرانسیسی ہم منصب فلورنس جار کے ساتھ ہفتے کے روز ایک ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کی۔

پریس کانفرنس میں فرانسیسی وزیر دفاع نے کہا کہ ہر ایک کو خلیج میں نیوی گیشن کے تحفظ کے لئے پرعزم ہونا چاہیے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ سمندری میں جہاز رانی کا تحفظ امریکا کے لئے ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک خلیج یا حتیٰ کہ چین میں کسی کی بھی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائے گا۔

ایران کے حالیہ موقف اور تہران کی مزید جوہری ذمہ داریوں سے انکار کے بارے میں پوچھے جانے پر ایسپر نے مجھے حیرت نہیں ہے کہ ایران نے دوبارہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر دفاع نے صرف اتنا کہا کہ فرانس کوشش کر رہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کا احترام کرے۔

جمعہ کے روز امریکی وزارت دفاع کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن مذاکرات کے لیے ایران سے سخت روش اپنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے خلیج میں نیوی گیشن کے تحفظ کے لئے کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے پیرس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر ہفتے کے روز اپنے فرانسیسی ہم منصب سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے فرانسیسی بحریہ اور واشنگٹن کی کوششوں میں ہم آہنگی پرتبادلہ خیال کیا۔