صوبے میں لاک ڈاؤن کرنے میں تاخیر کر دی: مراد علی شاہ

Murad Ali Shah

Murad Ali Shah

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈان کرنے میں تاخیر کردی ہے اگر 15 مارچ سے کر دیتے تو ابھی ختم کرنے پر غور کر رہے ہوتے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کی جان سے زیادہ کوئی چیز قیمتی نہیں ہے، ان لوگوں نے سروائیو کیا جنہوں نے لوگوں کی جانیں بچائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کرنے میں تاخیر ہوگئی، اگر 15مارچ سے بھی لاک ڈاؤن کردیتے تو ابھی لاک ڈاؤن ختم کرنے پر غور کر رہے ہوتے۔

سندھ میں کیسز سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سب سے زیادہ کیسز وہ ہیں جو تبلیغی اجتماع سے واپس سندھ میں آئے۔

ان کا کہنا تھا ہم سمجھ رہے تھے کہ چین کی اکانومی ختم ہوگئی لیکن صورتحال بالکل مختلف ہے، چین نے مکمل قابوپالیا تو مزید مضبوط ملک کے طور پرسامنے آئے گاکیوں کہ اُس کی وجہ یہ کہ چین نے وہ کیاجو دیگر ممالک نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا بند ہے،صرف میڈیکل سامان کی ہی ڈیمانڈ ہے، اس وقت غذائی اجناس کو تو ایکسپورٹ کے بجائے محفوظ کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ملک میں مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔