چاروں صوبوں میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کردیا گیا

Electoral Rolls

Electoral Rolls

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک کے چاروں صوبوں میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کر دیا گیا۔

انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا عمل چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن کے افسران کی خصوصی تربیت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا عمل 7 نومبر سے 6 دسمبر تک جاری رہے گاجس دوران گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی ۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار احمد کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی ڈور ٹو ڈور تصدیق کے ذریعے ہوگی تاکہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار کی جاسکیں ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات کا دارومدار انہی انتخابی فہرستوں پر ہوگا۔

غلام اسرار احمدکے مطابق 7 نومبر سے 6 دسمبر تک گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی اور 13 اپریل 2022 کو حتمی انتخابی فہرست شائع کر دی جائے گی۔