صوبائی وزیر داخلہ کا بلوچستان اسمبلی واقعے کی تحقیقات کا حکم

Balochistan Assembly Incident

Balochistan Assembly Incident

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیرداخلہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو واقعے کا تمام پہلو سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کی جانب سے غیرپارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا جو استعمال کیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔