پی ایس ایل 5؛ عمر اکمل سے بورڈ نے چیک واپس مانگ لیا

Umar Akmal

Umar Akmal

ملتان (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 123 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں اس کے اوپنر ٹام بینٹن 4 رنز بنا کر محمد عرفان کا شکار ہوگئے۔

جس کے بعد ان فارم بیٹسمین کامران اکمل نے حیدر علی کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم کامران اکمل بھی چوتھے اوور میں 15 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد آنے والے بلے باز شعیب ملک اور لِونگ اسٹونز کریز پر آتے ہی واپس پویلین چلتے بنے، دونوں کا اسکور بالترتیب 2اور صفر رہا اور دونوں کو محمد الیاس نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا۔

اس دوران حیدر علی نے اپنی اننگز جاری رکھی اور جارحانہ انداز میں ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 85 کے مجموعی اسکور پر 47 رنز بنا کر سہیل تنویر کا شکار بن گئے۔

ان کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر نہ جم سکا اور پشاور زلمی کی پوری ٹیم 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان کی جانب سے سہیل تنویر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 اعشاریہ 3 اوورز میں 13 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں ایک اوور میڈن بھی تھا۔

ان کے علاوہ محمد عرفان اور محمد الیاس نے 2،2 جب کہ شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور اس کے اوپنر جیمز ونس پہلے ہی اوور کیں 5 رنز بنا کر حسن علی کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔

ان کے بعد معین علی اور کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور بالترتیب 2 اور 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

47 کے مجموعی اسکور پر ذیشان اشرف بھی 12 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

4 وکٹیں گرنے کے بعد سلطانز مشکلات کا شکار تھے تاہم ایسے وقت میں روسو اور خوشدل شاہ نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو ایونٹ میں دوسری کامیابی دلوادی۔

روسو 49 اور ؒ خوشدل شاہ 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ پشاور کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 اور حسن علی اور راحت علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار بولنگ پر ملتان سلطانز کے سہیل تنویر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بارہ سال بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رونقیں بحال ہوئی ہیں، شہریوں کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کا ملتان میں بے صبری سے انتظار تھا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ پی ایس ایل کا پہلا میچ تھاجب کہ اپریل 2008 کے بعد یہ ملتان میں پہلا ہائی پروفائل میچ بھی تھا۔