پی ایس ایل کے بقیہ میچ جون میں ہوں گے: پی سی بی

PSL

PSL

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ 20 میچ جون میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا چھٹا ایڈیشن گزشتہ ہفتے کورونا کیسز کی وجہ سے غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پی ایس ایل کے ملتوی ہونے کے معاملے پر فرنچائز مالکان نے شکایات کے انبار لگا دیے
تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں ہوں گے۔

پی ایس ایل کے دوسرا مرحلہ اور فائنل میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے تاہم اب تمام میچز جون میں کراچی میں ہی ہوں گے جس کا فیصلہ بورڈ اور 6 ٹیموں کے نمائندگان نے ورچوئل اجلاس میں کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال قومی ٹیم کی مصروفیات بہت زیادہ ہیں اس لیے سب سے موزوں ونڈو جون ہی تھی۔